تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملک بھر میں ڈینگی کے 10 ہزار مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

ملک بھر میں ڈینگی کے 10 ہزار مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے 10 ہزار مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے، آئندہ دنوں میں مزید ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 10 ہزار ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے، پنجاب میں ڈینگی کے 2363، سندھ 2258 جبکہ خیبر پختونخوا میں 1514 مریض ہیں، پنجاب میں 70 فیصد ڈینگی مریضوں کا تعلق پوٹھوہار سے ہے، آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی صورتحال پر مکمل نظر ہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا جبکہ صوبے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ڈینگی کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نجی ہسپتالوں سے بھی رابطہ کیا ہے، بعض سیاسی جماعتیں ڈینگی کے معاملے پر سیاست کر رہی ہیں، ڈینگی کے مسئلے کو سیاسی جماعتیں فٹ بال نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی صورتحال بہت تشویشناک ہے، مرض پھیلنے کی وجوہات جاننے کیلئے کوشش کرینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے