Home / اہم خبریں / بولان میل کو سہون کے مقام پر حادثہ، مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

بولان میل کو سہون کے مقام پر حادثہ، مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

سہون شریف (رپورٹ: سبحان بلوچ) کوئٹہ سے کراچی جانے والے بولان میل کو حادثہ بوبک ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریلوے حکام نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تین گھنٹے کے دوران ٹریک بحال کردیا جائے گا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کے بعد مذکورہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جامشورو کو ہدایت دی ہیں کہ ریلوے حکام کو ہر طرح کی مدد کرنے فراہم کی جاۓ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے