تازہ ترین
Home / پاکستان / سینیئر صحافی ادریس بختیار کراچی میں انتقال کرگئے

سینیئر صحافی ادریس بختیار کراچی میں انتقال کرگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سینیئر صحافی ادریس بختیار کراچی میں انتقال کرگئے۔ادریس بختیار کا شمار پاکستان کے ان صحافیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے نہ صرف اردو بلکہ انگریزی صحافت میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ متعدد ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں خدمات انجام دے چکے تھے۔ بحیثیت رپورٹر انہوں نے جن میڈیا گروپس میں کام کیا ان میں جنگ، جسارت اور پی پی آئی ہیرالڈ شامل ہیں۔ ادریس بخیار نے صف اول کے صحافتی اداروں میں اپنے صحافتی جوہر دکھائے۔ وہ بی بی سی، وائس آف امریکا، عرب نیوز سے بھی وابستہ رہے۔ مرحوم ادریس بختیار کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے