Home / اسلام آباد / ملائیشیا میں قید سے رہائی پانے والے تین سو بیس پاکستانی شہری اسلام آباد پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری، ملائیشیا کے سفیر اور اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا

ملائیشیا میں قید سے رہائی پانے والے تین سو بیس پاکستانی شہری اسلام آباد پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری، ملائیشیا کے سفیر اور اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملائیشیا میں قید سے رہائی پانے والے تین سو بیس پاکستانی شہری پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری، ملائیشیا کے سفیر اور اعلیٰ حکام نے ان کااستقبال کیا۔ ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی ے کی خصوصی پرواز 9895 پونے گھنٹے کی تاخیر سے کوالالمپور سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی جن میں اکثریت کا تعلق خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ پاکستانیوں کے عزیز و اقارب کی کثیر تعداد اپنے پیاروں کے استقبال کیلئے پہلے سے ایئرپورٹ پرموجود تھی جہاں اپنے پیاروں کو دیکھنے کے بعد کئی والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسوؤں امڈ آۓ۔ یہ پاکستانی شہری گزشتہ تین ماہ سے پاکستان اور بھارت کے خراب حالات کے باعث مشرقی فضائی حدود بند ہونے کے باعث پھنسے ہوئے تھے، جن کا معاملہ سامنے آنے پر وزیر اعظم کی ہدایت پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز گزشتہ شب چین کے راستہ روانہ کی گئی تھی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ پچھہتر لاکھ پاکستانی بیرون ملک میں مقیم ہیں۔ عمران خان کے دل میں اوورسیز پاکستانیوں کی قدر ہے۔ بیرون ملک قید پاکستانیوں پر عمران خان کا دل دکھتا ہے۔ عمران خان نے ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ زلفی بخاری نے کہا کہ غیرقانونی ایجنٹ کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں 2100 قید پاکستانیوں میں سے تین سو وطن پہنچ گئے ہیں۔ تین ماہ میں باقی پاکستانی بھی وطن پہنچ جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے