Home / اہم خبریں / گجرات پولیس کی بڑی کامیابی، لالہ موسیٰ کے علاقہ میں سگریٹ ایجنسی پر ہونے والی 41 لاکھ روپے چوری کی واردات کے ملزمان گرفتار

گجرات پولیس کی بڑی کامیابی، لالہ موسیٰ کے علاقہ میں سگریٹ ایجنسی پر ہونے والی 41 لاکھ روپے چوری کی واردات کے ملزمان گرفتار

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات پولیس کی بڑی کامیابی، لالہ موسیٰ کے علاقہ میں سگریٹ ایجنسی پر ہونے والی 41 لاکھ روپے چوری کی واردات کو ایک ہفتہ میں ٹریس کر لیا گیا، دو ملزمان گرفتار مال مسروقہ برآمد، تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کے علاقہ میں سحری کے اوقات میں گھروں میں گھس کر ڈکیتیاں کرنے والا 2 رکنی ڈکیت گینگ متحرک تھا، ملزمان پوش گھروں کی ریکی کرتے اور سحری کے وقت گھر کا کوئی فرد دہی وغیرہ لینے کے لیے گھر سے نکلتا تو دروازے پر ہی اسے دبوچ لیا جاتا اور گھر کے اندر لے جا کر گھر والوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی و زیورات لوٹ لیتے تھے۔ اسی گینگ نے ایک ہفتہ قبل لالہ موسٰی میں واقع سگریٹ ایجنسی پر واردات کر کے 41 لاکھ روپے لوٹ لئے تھے۔ جو چوری کی اس بڑی واردات کی وجہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اس خطرناک گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ ریاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر اعجاز علی، ایس ایچ او صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر طارق شفیع، اے ایس آئی فیصل اور ایس آئی محمد الیاس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے شب و روز محنت کرتے ہوئے 2 رکنی خطرناک گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔ عمر فاروق ولد محمد ادریس (سرغنہ گینگ) 2۔ ستار ولد محمد یعقوب پٹھان شامل ہیں۔ دوران انٹیرو گیشن ملزمان نے گجرات اور لالہ موسیٰ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم 41 لاکھ روپے نقدی بر آمد کرلی گئی۔ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے گینگ کو گرفتار کر نے والی ٹیم کو خصوصی شاباش اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے