Home / اہم خبریں / ڈیرہ غازی خان پولیس تھانہ صدر نے دوران ناکہ بندی سماج دشمن عناصر سے 2 کلو گرام سے زاٸد ہیروٸن برآمد کرلی

ڈیرہ غازی خان پولیس تھانہ صدر نے دوران ناکہ بندی سماج دشمن عناصر سے 2 کلو گرام سے زاٸد ہیروٸن برآمد کرلی

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) ڈیرہ غازی خان پولیس تھانہ صدر نے دوران ناکہ بندی سماج دشمن عناصر سے 2 کلو گرام سے زاٸد ہیروٸن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے جراٸم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لۓ ناکہ لگایا ہوا تھا کہ تونسہ باٸ پاس سے ایک کار نمبری ایل ای سی- آئی 4035 جسے ڈیوٹی پر تعینات سب انسپکٹر عمران خالد چنگوانی نے روک کر دوران تلاشی کار میں سوار شوکت ولد لعل سکنہ کالا اور محمد خالد ولد حاجی صوبھا سے 2 کلو گرام سے زاٸد ہیروٸن جو انہوں نے چھپائی ہوئی تھی برآمد کرلی۔ عمران خالد چنگوانی نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان عادی ہیروٸن فروش ہیں اور یہ چھوٹی چھوٹی ہیروٸن کی پُڑیاں بنا کر فروخت کرتے ہیں اور ایسے گھناٶنے پیشہ سے منسک سماج دشمن عناصروں نے بہت سی زندگیوں کو برباد کیا ہوا ہے لیکن ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازی خان نے ہمیشہ منشیات فروشوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام کیا ہے اور اسی طرح پولیس تھانہ صدر نے کاروائی کرکے 2 کس سماج دشمن عناصر ہیروٸن فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوۓ مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے