Home / اہم خبریں / حنان حسن میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ سمرالہ اختتامی مراحل میں داخل، سیمی فائنل میں ٹاکرے کے بعد ککرالی ایف سی اور ہنٹر ایف سی سمرالہ فائنل میں پہنچ گئے

حنان حسن میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ سمرالہ اختتامی مراحل میں داخل، سیمی فائنل میں ٹاکرے کے بعد ککرالی ایف سی اور ہنٹر ایف سی سمرالہ فائنل میں پہنچ گئے

گجرات/ کوٹلہ ارب علی خاں (خصوصی رپورٹ) حنان حسن میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ سمرالہ اختتامی مراحل میں داخل، سیمی فائنل میں ٹاکرا کے بعد ککرالی ایف سی اور ہنٹر ایف سی سمرالہ فائنل میں پہنچ گئے۔ فائنل میچ آج 29 مئی 2019ء بروز بدھ کو رات 09:00 بجے شروع ہوگا۔ سیمی فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری مدثر حسین (ہانگ کانگ)، چوہدری نصرجنڈالہ (پاک شنواری ریسٹورنٹ جنڈالہ)، چوہدری غضنفر باؤ جنڈالہ، چوہدری کیپٹن غلام نبی مہر جنڈالہ، چوہدری ارشد بنگیال، مرزا خالد صبور، چوہدری تصور جنڈالہ، چوہدری رقیب جنڈالہ، چوہدری شکیل اور محمد اقبال جنڈالہ تھے۔ مہمانان گرامی بڑے قافلے کے ہمراہ پنڈال پہنچے جہاں پر ملک حمزہ محمود، ملک ہارون شوکت، ملک اسامہ ظریف، ثاقب منڈاہڑ المعروف ضدی چوہدری سمیت دیگر نے شایان شان استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں اور طلائی نوٹ نچھاور کئے جبکہ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مہمانان گرامی کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ سیمی فائنل میں ککرالی ایف سی اور کوٹلہ ایف سی میں کانٹے دار مقابلہ کے بعد ککرالی ایف سی نے کوٹلہ ایف سی کو سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہنٹر ایف سی سمرالہ اور اتحاد ایف سی ڈیری کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کے بعد اتحاد ایف سی ڈیری کو ہرا کر ہنٹر ایف سی سمرالہ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پنڈال شائقین سے بھرا رہا گرد و نواح اور دور دراز سے آئے نوجوانوں نے سیمی فائنل میچ کو دیکھ کر کافی محظوظ ہوۓ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے