گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) گوجرانوالہ میں جسم فروشی سے انکار پر شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ دھلے کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی ہے۔ آگ لگنے کے باعث خاتون بری طرح جھلس گئی۔ جھلسنے کے باعث خاتون کا چہرہ بھی بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں لاہور اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نےواقعے کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے جسم فروشی سے انکار پر شوہر نے مجھے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو بچوں کی ماں تانیہ کی سات سال قبل عارف سے شادی ہوئی تھی۔
![]()