راولپنڈی (بیورو رپورٹ) جمرود سے تعلق رکھنے والے شہید سیکیورٹی اہلکارگل خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ہے، گل خان دو روز قبل پی ٹی ایم کی جانب سے کئے گئے خرکمرچیک پوسٹ پرحملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق شہید گل خان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت کی، نماز جنازہ میں سوات اسکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل طاہر خٹک کی بھی شرکت کی، بعد ازاں شہید گل خان کو پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز خرکمر چیک پوسٹ پر حملے میں سپاہی گل خان زخمی ہوگئے تھے، تاہم وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی گل خان شہید جمرود کوکی خیل کے رہائشی تھے، شہید کی تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز محسن داوڑ نے ساتھیوں کے ہمراہ خرکمر میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تھی، یہ لوگ ایک روز قبل پکڑے گئے دہشت گردوں کے سہولت کار کو چھڑانا چاہتے تھے۔
![]()