تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مردان تھانہ صدر کی حدود میں چمتار میں اعتکا ف میں بیھٹنے کے تنازعے پر فریقین کے مابین گولیاں چل گئیں۔ ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی

مردان تھانہ صدر کی حدود میں چمتار میں اعتکا ف میں بیھٹنے کے تنازعے پر فریقین کے مابین گولیاں چل گئیں۔ ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی

مردان (رپورٹ: اصغر خان) مردان تھانہ صدر کی حدود میں چمتار میں اعتکا ف میں بیھٹنے کے تنازعے پر فریقین کے مابین گولیاں چل گئیں۔ ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس تھا نہ صدر کے مطابق چمتار کے علاقہ میں دو فر یقین کے مابین اس وقت تکرار شروع ہوٸی جب وہ ایک دوسر ے کو اعتکا ف میں بیٹھنے کے متعلق طعنے دے رہے تھے جس پر دونوں فریقین مشتعل ہوگئے اور ایک دوسرے پر کلاشنکوفیں تان لی۔ اس دوران بیچ بچاؤ کرنے والا شحص فاٸرنگ کی زد میں آگیا اورموقع پر دم توڑ گیا جبکہ فاٸرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوگٸے جنھیں مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے رات گئے تک ایف آئی آر درج نہیں کی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے