راجن پور (رپورٹ: انعام باری) جام پور شہر بھر میں گندگی و سیوریج کے مین ہولز اور نالیوں سے نکالا گیا گند گزشتہ ایک ہفتہ سے نہ اٹھایا گیا جس کے باعث تاجر طبقہ و شہری اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور انتظامیہ ستو پی کر سو گئی شہریوں کا تحصیل انتظامیہ و میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کے خلاف شدید احتجاج کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈی سی راجن پور سے فی الفور شہر میں مختلف جگہوں پر لگے گندگی کے ڈھیروں کو اٹھانے اور سیوریج کا پانی نکالنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق جب سے بلدیاتی اداروں کو مفلو ج کیا گیا ہے اس دن سے شہر بھر میں صفائی، ستھرائی کا نظام درھم برھم اورشہر فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو کررہ گیا میونسپل کمیٹی میں عرصہ دراز سے تعینات سینیٹری ورکروں نے ایڈ منسٹریٹر سیف الرحمن خان کو بھی ماموں بنا رکھا ہے روزانہ کی بنیاد پر ان کو سب ٹھیک ہے کی رپورٹ دیکر شاباش وصول کر کے اپنا الو سیدھا کیا ہوا ہے شہریوں امام دین، عبدالخالق، غلام یاسین، محمد حسین، محمد خالد، محمد اکرم، محمد اسلم، محمد ابراہیم، اللہ ڈتہ، گل محمد، محمد شیر،ا عجاز احمد سمیت دیگر نے شدید احتجاج کر کے بتا یا کہ شہر بھر کے مختلف علاقہ جا ت جن میں محمدیہ کا لونی، عوامی کالونی، امیر معاویہ کا لونی، عرفان آباد، ترک آباد، پیپلز کا لونی، داجل روڈ، کھوسہ کالونی،محلہ علی پور،جمن شاہ، گھائیاں والا چوک، مسن شاہ، محلہ شیخاں، جعفر آباد سمیت دیگر میں میں سڑکوں پر گندگی کے انبار لگے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کے خاک روب،افسران و مقامی سرداروں کی خوشنودی حاصل کر نے کیلئے سارا د ن ا ن کی رہائش گاہوں و ان کے چہیتوں کے محلہ و گلیوں کو صاف کرنے میں لگے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے بلدیاتی نظام تحلیل کیا گیا ہے تو ان سینیٹری ورکوں کو ایڈ منسٹریٹر کو ماموں بنا کر سب ٹھیک ہے کی پراگرس پیش کررہے ہیں جس کے پیش ِ نظر شہربھر گندگی و فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے تحصیل انتظامیہ و میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈی سی راجن پور سے فی الفور شہر میں مختلف جگہوں پر لگے گندگی کے ڈھیروں کو اٹھانے اور سیوریج کا پانی نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
![]()