راجن پور (رپورٹ: انعام باری) گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے منیجر و قائد اعظم گولڈ میڈلسٹ ملک سعید احمد ملانہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فنی تعلیم ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بے حد ضروری ہے ہنر مند افراد ملک و قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور کبھی بھی بے روزگاری کی لعنت میں نہیں گھر سکتے، میڑک تک تعلیم حاصل کرکے کامیاب طلباء گورنمنٹ کے شارٹ کورس ویب، سی سی اے اور ڈیزائننگ میں داخلہ لے سکتے ہیں جن کے داخلے 30 مئی 2019 تک جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کے شارٹ کورس تعلیم میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ اس پر فتن و پر آشوب دور میں نوجوانوں پر مکمل طور پر نظر رکھیں تاکہ وہ حاصل کردہ تعلیم کا فائدہ اٹھانے کی بجائے منفی سر گرمیوں ملوث نہ ہو سکیں۔
![]()