تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گونگی شادی شدہ خاتون کے قتل ہونے کا انکشاف، 8 ماہ بعد میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد میں قبر کشائی کی گئی

گونگی شادی شدہ خاتون کے قتل ہونے کا انکشاف، 8 ماہ بعد میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد میں قبر کشائی کی گئی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) گونگی شادی شدہ خاتون کے قتل ہونے کے انکشاف کے بعد آٹھ ماہ بعد قبر کشائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کی درخواست پر میڈیکل بورڈ نے قبر کشائی کی۔ قیصر خان کھوسو نے اپنی گونگی بیٹی میر زادی کھوسو کے قتل ہونے اور پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کو دی تھی عدالتی حکم کی روشنی میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے ڈاکٹرز کے پانچ رکنی وفد نے سول جج جوڈیشل میجسٹریٹ مرید حسین راجڑ کی موجودگی میں قبر کشائی کی۔ قبر کشائی میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد میں کی گئی۔ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ میری گونگی بیٹی کو بدین میں انکے شوہر پولیس اہلکار سارنگ چانڈیو نے قتل کیا تھا اور ہمیں پانی میں ڈوب کر جانبحق ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے