میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) گونگی شادی شدہ خاتون کے قتل ہونے کے انکشاف کے بعد آٹھ ماہ بعد قبر کشائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کی درخواست پر میڈیکل بورڈ نے قبر کشائی کی۔ قیصر خان کھوسو نے اپنی گونگی بیٹی میر زادی کھوسو کے قتل ہونے اور پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کو دی تھی عدالتی حکم کی روشنی میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے ڈاکٹرز کے پانچ رکنی وفد نے سول جج جوڈیشل میجسٹریٹ مرید حسین راجڑ کی موجودگی میں قبر کشائی کی۔ قبر کشائی میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد میں کی گئی۔ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ میری گونگی بیٹی کو بدین میں انکے شوہر پولیس اہلکار سارنگ چانڈیو نے قتل کیا تھا اور ہمیں پانی میں ڈوب کر جانبحق ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔
![]()