تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن(آریا) کے زیر اہتمام ٹنڈو آدم، بیرانی، سنجھورو، سانگھڑ، شہداد پور سمیت دنیا کے 24 ممالک میں راجپوت کلچر ڈے منایا گیا

آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن(آریا) کے زیر اہتمام ٹنڈو آدم، بیرانی، سنجھورو، سانگھڑ، شہداد پور سمیت دنیا کے 24 ممالک میں راجپوت کلچر ڈے منایا گیا

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن(آریا) کے زیر اہتمام ٹنڈوآدم، بیرانی، سنجھورو، سانگھڑ، شہدادپور سمیت دنیا کے 24 ممالک میں راجپوت کلچر ڈے منایا گیا۔ راجپوت کلچرڈے کے حوالے سے تقریبات اور ریلیاں نکالی گئی راجپوت کلچر ڈے کے حوالے سے ٹنڈوآدم میں ینگ اتحاد راجپوت پاکستان اور آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (آریا) کے زیرانتظام ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا جس میں رابطہ کمیٹی آریا سندھ کے چیئرمین رانامختار، ینگ اتحاد راجپوت پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور آریا ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکریٹری رانا محمد سلیمان، ضلعی سینئیر نائب صدر راوُ عرفان، تعلقہ ٹنڈوآدم آریا کے صدر رانا شہباز، جنرل سیکریٹری رانا انتظار، سینئیر نائب صدر رانا اکرم، جوائنٹ سیکریٹری راناعمران، ینگ اتحاد راجپوت کے پریس سیکریٹری رانا سلیم، رانا الیاس، رانا مرتضی، رانا عمران، رانا محبوب عالم، رانا ناصر رانا مرسلین سمیت دیگر ضلعی ومقامی عہدے داروں ممبران کارکنان اور سینکڑوں راجپوت نوجوانوں بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں بچوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں راجپوت کلچر ڈے کے اہمیت پر روشنی ڈالی اور قائد راجپوت بانی وچیئرمین آریا کنور قطب الدین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور 250 پونڈ کا کیک کاٹا گیا شہدادپور میں آریا کے زیر اہتمام رانا خالد، ضلعی صدر رانا فیضان، رانا کامران، رانا ارسلان، رانا خالد، صدر رانا جاوید اقبال، رانا ماجد باغی اور دیگر کی قیادت میں سینکڑوں موٹرسائکلوں اور گاڑیوں کی ایک شاندار ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب شہدادپور پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر ملک پاکستان مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے نعرے لکھے ہوئے تھے ریلی کے شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور مسلح افواج زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج رہا تھا ریلی کے اختتام کے بعد پریس کلب شہدادپور پر 1000پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے