تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خواتین سے پیسے اور موبائل فون چھینے والا ملزم سیٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس میرپورخاص کی گرفت میں

خواتین سے پیسے اور موبائل فون چھینے والا ملزم سیٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس میرپورخاص کی گرفت میں

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ کی ہدایات پر ایس ایچ او سیٹ لائیٹ ٹاؤن کی اہم کامیابی خواتین سے پیسے اور موبائل فون چھیننے والا ملزم گرفتار، لوٹا ہوا سامان بر آمد۔ ایک ماہ قبل رفسر ٹاؤن میں گھر جاتی ہوئی خاتون سے پرس چھیننے والا اسماعیل شاہ کالونی کا رہائشی ملک عبدالکریم گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے خاتون سے چھینا گیا موبائل فون اور پانچ ہزار روپے کیش بر آمد۔ سیٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں زیر دفع 392 کے تحت مقدمہ درج۔ ایس ایچ او سیٹ لائیٹ ٹاؤن انسپیکٹر عبدالستار گرگیج کے مطابق ملزم خواتین سے پرس چھینتا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم سے لوٹی ہوئی اشیاء بر آمد کرلی ہیں مزید تفشیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے