تازہ ترین
Home / اہم خبریں / منڈی بہاؤالدین سے بین الاضلاعی چوروں کا گروہ گرفتار

منڈی بہاؤالدین سے بین الاضلاعی چوروں کا گروہ گرفتار

منڈی بہاؤالدین (بیورو رپورٹ) منڈی بہاؤالدین سے بین الاضلاعی چوروں کا گروہ گرفتار تفصیلات کے مطابق ہلال پور میلہ” لوٹ کر آنے والے پٹرولنگ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے تھانہ قادرآباد کے علاقہ ہمبڑ چوک میں رات کو ناکہ لگاۓ پٹرولنگ پولیس نے ہلال پور کی جانب سے آتی سفید کار نمبری ایل ای ایف – 4694 کو رکنے کا اشارہ کیا جس سے چار آدمی نکلے اور ایک شخص بھاگ نکلا باقی تینوں کو دبوچ لیا گیا تلاشی لینے پر انکے قبضہ سے درجن کے قریب موبائل، آدھ درجن سے زیادہ پیسوں سے بھرے پرس، درجن کے قریب موبائل سمز مختلف افراد کے شناختی کارڈ برآمد کر لیے گئے، ملزمان نے بتایا کہ وہ ہلال پور میلہ شیر شاہ سے لوگوں کی جیبیں کاٹ کر سب کچھ چرا کر لاۓ ہیں تھانہ قادرآباد میں ملزمان پرویز احمد ولد محمد نواز، مسلم شیخ، سید عمران شاہ ولد سید شبیر شاہ، میاں ثناء اللہ ولد میاں بشیر احمد سکناۓ رکن اور بھاگ جانے والے فیاض احمد ولد غلام رسول مسلم شیخ کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے