مستونگ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) مستونگ دشت لیویز فورس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی لیویز فورس دشت نے کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی جوکہ کوئٹہ سے اندرون ملک سمگل کی جا رہی تھی تفصیلات کے مطابق لیویز فورس دشت کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گاڑی ٹوڈی کرولا بمقام کاروان پیٹرول پمپ کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر الٹ گئی ہے جس پر نائب رسالدار اختر محمد اور نائب رسالدار عبدالمالک نے نائب تحصیلدار نعیم شاہوانی کی نگرانی میں لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر گاڑی کا جائزہ لیا جس کے خفیہ خانوں سے 80 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جس کی قیمت مارکیٹ میں لاکھوں روپے ہے لیویز ذرائع کے مطابق منشیات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کھیتران کی خصوصی ہدایت کے مطابق قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دشت فاروق عبداللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی اور منشیات کی سمگلنگ معاشرے کے لئے ایک ناسور ہے اسکی روک تھام کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںگے انہوں نے لیویز فورس کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کاروائیوں سے لیویز فورس کا لوگوں میں مورال مزید بلند ہوگا اس سلسلے میں لیویز کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()
فائل فوٹو