Home / اہم خبریں / موسمیاتی تبدیلی نئی بیماریوں میں اضافہ کی وجہ ہے. طیب شفیق

موسمیاتی تبدیلی نئی بیماریوں میں اضافہ کی وجہ ہے. طیب شفیق

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) آج دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے. جس حوالے سے مختلف تقاریب اور سیمناز کا انعقاد بھی ہوا۔ اس موقع پر سینئر ماہر ماحولیات طیب شفیق کا کہنا تھا کہ جس طرح موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بہت سے نئے اور پیچیدہ مسائل نے جنم لیا ہے اسی طرح اس نے انسانی صحت پر بھی بہت برا اثر ڈالا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی نے پرانی بیماریوں میں ہی اضافہ نہیں کیا بلکہ بہت سی نئی بیماریوں کو جنم بھی دیا ہے۔ جس میں ہیٹ اسڑوک انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کررہا ہے۔ ہیٹ اسڑوک کی وجہ سے دل، پھیپڑے اور گردوں کی بیماریوں کا امکان بڑھ جاتا ہے اور اسکی وجہ سے 22.2 ملین لوگ جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں اور اگر اس مسئلے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو مستقبل میں اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی بی این موسمیاتی تبدیلی پر کام کررہی اور ہم باقی لوگوں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور ہمارے ساتھ مل کر کام کریں اور انسانی صحت کے محافظ بن جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے