Home / آسٹریلیا / کرائسٹ چرچ سانحے کے شہید نعیم راشد اورطحہ نعیم کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں

کرائسٹ چرچ سانحے کے شہید نعیم راشد اورطحہ نعیم کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) کرائسٹ چرچ سانحے کے شہید نعیم راشد اورطحہ نعیم کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ سانحے کے شہید نعیم راشد اورطحہ نعیم کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ اس موقع پرنعیم راشد کی والدہ، بیوہ اوربھائی بھی موجود تھے۔ دونوں شہداء کی میتوں کو پاکستانی اورنیوزی لینڈ کے قومی پرچموں میں لپیٹا گیا جبکہ مقامی نوجوانوں کا ہیروکا کردارادا کرنے والے باپ بیٹے کومنفرد اندازمیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی نعیم راشد کو قومی اعزازسے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے