تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی حملے میں بال بال بچ گئے۔ پولیس اہلکار اور گن مین جاں بحق

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی حملے میں بال بال بچ گئے۔ پولیس اہلکار اور گن مین جاں بحق

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی حملے میں بال بال بچ گئے۔ پولیس اہلکار اور گن مین جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے۔ آئی جی سندھ کے واقعے کی رپورٹ اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی دارالعلوم کورنگی کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ۔ کراچی کی نیپا چورنگی پر ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس اہلکار فاروق اور گن مین صنوبر شہید، ڈرائیور عامر شہاب شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل۔ پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکل پر چار ملزمان نے فائرنگ کی۔ جائے وقوع سے گولیوں کے دس خول ملے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے کہا ہے کہ یہ پاکستان اور کراچی کا امن خراب کرنے کی کوشش ہے۔ دارالعلوم کے ملازم کا کہنا ہے مولانا تقی جمعہ پڑھانے نکلے تھے تو حادثہ پیش آیا۔ فائرنگ نیپا چورنگی راشد مہناس روڈ کے مقام پر کی گئیں۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والی دوسری گاڑی جو مولانا تقی عثمانی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔گاڑی میں پوتے پوتیاں بھی موجود تھے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے