کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے کراچی کے 90 اسپتالوں کے نمائندوں کی ٹریننگ 28 جنوری کو شروع ہوئی اور 31 جنوری 2019 کو شہر کے مقامی ہوٹل میں اختتام پذیر ہوئی، جس کا بنیادی مقصد اسپتالوں میں صحت کی سہولیات میں بہتری لانا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تربیتی نشست میں انڈس اسپتال کراچی، قومی ادارہ برائے امراض قلب، ممتاز اسپتال، کڈنی سینٹر پی جی ٹی آئی، سندھ گورنمنٹ اسپتال ابراہیم حیدری، نیشنل میڈیکل سینٹر، ہاشمانی اسپتال، میمن مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال مراد میمن، شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر، ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اور بلدیہ عظمی کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے اب تک 194 رجسٹرڈ اسپتالوں کے نمائندوں تربیت کامیابی سے مکمل ہوچکی ہے تربیتی نشست کا مقصد بنیادی صحت کی سہولیات میں بہتری لانا جوکہ کمیشن نے سندھ حکومت احکامات کی روشنی میں تیار کئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف کلینکل گورننس اینڈ ٹریننگ رجسٹرڈ اسپتالوں کی نمائندوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ٹریننگ کا بنیادی مقاصد اسپتالوں کے نمائندوں نے جدید خصوط پر تربیت ذریعے صحت کی سہولیات میں بہتری لانا ہے۔ مزید براں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ان نمائندوں کو آڈٹ اور معائنہ کے حوالے سے تربیت فراہم کی ہے۔ تربیتی نشست ڈائریکٹر کلینکل گورننس اینڈ ٹریننگ ڈاکٹر احمد رضا کاظمی اور فرح ناز کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔
![]()