تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لئے ڈی پی او گجرات کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی ٹریفک پرفیکٹ اسکیم کے نام سے سیمینار کا انعقاد

ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لئے ڈی پی او گجرات کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی ٹریفک پرفیکٹ اسکیم کے نام سے سیمینار کا انعقاد

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس گجرات نے ٹریفک پرفیکٹ اسکیم کے نام پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں ضلع گجرات کے تعلیمی اداروں سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈز اور درجہ چہارم کے ملازمین نے شرکت کی۔ سیمینار کے شرکا کو انسپکٹر ٹریفک سلیمان حیدر، انچارج ٹریفک ایجوکیشن سب انسپکٹر ریاض بشیر اور ناصر محمود سب انسپکٹر نے ایجوکیشن اداروں کے سامنے رانگ پارکنگ، ٹریفک مسائل اور طلباء کو سڑک پار کروانے اور دیگر ٹریفک قوانین کے بارے میں بتایا، سیشن کے آخر میں تمام کو ایک ایک عدد کیپ، ریفلیکٹر جیکٹ، وسل، ڈوری اور ٹریفک کونز دی گئی جن کے اوپر ٹریفک پریفکٹ لکھا تھا اور ان کو ٹریننگ دی گئی کہ کس طرح گاڑیاں پارک کروانی ہیں کس طرح طلباء کو پیدل گزارنا ہے، روڈ سائن اور ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کے لئے سب سے پہلے راستہ  بنوانا اور ٹریفک کونز کے استعمال کی عملی ٹریننگ دی، انچارج ایجوکیشن ونگ نے میڈیا سے بات کرتے بتایا کہ اس سیشن اور ٹریننگ کا مقصد چھٹی وغیرہ کے اوقات میں ہر ایک تعلیمی ادارے کے باہر ٹریفک پولیس کی نفری نہیں لگائی جا سکتی اس لئے ہم نے ان درسگاہوں کے سٹاف کو ٹریننگ دی جوکہ ٹریفک پرابلم کو حل کرنے کے لئے ہمارے مدد گار ثابت ہوں گے اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھا جائے گا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے