کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں گلبرگ پولیس کی کاروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار اسٹریٹ کریمنل عامر اور جمال سے 2 پستول 4 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ملزمان سے ملنے والی موٹر سائیکل نمبر کے آئی ایل 5172 شریف آباد سے چوری کی گئی تھی ملزمان کا اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات، ایس ایچ او گلبرگ سید راشد علی نے ڈاکو راج کرنے والے عناصر کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گلبرگ سید راشد علی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصر کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل عامر علی ولد محمد اسلم اور جمال ولد نظام الدین کے قبضے سے چوری شدہ موٹر ساٸیکل، اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی و چوری شدہ موباٸل فونز برآمد دونوں ملزمان اسلحہ کے زور پر درجنوں شہریوں کو انکے قیمتی سامان سے محروم کر چکے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔
![]()