ماتلی (نامہ نگار) ماتلی حیسکو حکام نے من مانیاں کرتے ہوئے شہر کے مختلف فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ 8 گھنٹوں سے بڑھا کر 12 گھنٹے کردیا ہے جسکے باعث مزکورہ علاقوں میں کاروبار و نظام زندگی بری طرح سے مفلوج ہو کر رہ گئی- حیسکو حکام نے شہرکی بڑی آبادی والے علاقے کشمیری محلہ سے معتصبانہ رویہ رکھتے ہوئے اسے سٹی فیڈر 2 پر منتقل کرکے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹوں سے بڑھا کر 12 گھنٹے کر دیا ہے جبکہ پوش علاقوں میں بجلی بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق پوش علاقوں میں بجلی صارفین پر کروڑوں روپے بقایاجات واجب الادا ہیں تاہم حیسکو میں تعینات راشی افسران نے بھاری نزرانوں کے عوض آنکھیں بند کررکھی ہیں- رات دیر گئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کا سکون برباد ہوگیا ہے شہری چوری کی وارداتوں کے خوف کے پیش نظر راتیں جاگ کر اپنے املاک کی حفاظت کر رہے ہیں علاقہ مکین رات جاگنے کی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے ہیں- نئے گرڈ اسٹیشن کی فعالیت کے باوجود شہر میں وولٹیج کی کمی زیادہ کا بھی سلسلہ جاری ہے جبکہ بعض اوقات بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث میٹر صارفین کے قیمتی برقی اشیاء جلکر خاکستر ہوچکی ہیں تاہم متعلقہ حکام سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے من مستیوں میں مصروف ہیں- بجلی کے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے جہاں نظام زندگی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے تو دوسری جانب کاروبار پر بھی شدید برے اثرات مرتب ہورہے ہیں سیکڑوں علاقہ مکین حیسکو ماتلی حکام کی دوہری پالیسیوں پر سخت سراپا احتجاج ہیں
![]()