Home / اہم خبریں / میہڑ میں چاول کی فصل تيار کارخانے داروں کا ظلم کم دام مقرر- حکومت چاول کی فصل کے خریداری سینٹر قائم کرے اور کارخانے داروں کے ظلم کا نوٹس لے- رہنما پیپلز کسان کمیٹی عبدالغفار شاہانی

میہڑ میں چاول کی فصل تيار کارخانے داروں کا ظلم کم دام مقرر- حکومت چاول کی فصل کے خریداری سینٹر قائم کرے اور کارخانے داروں کے ظلم کا نوٹس لے- رہنما پیپلز کسان کمیٹی عبدالغفار شاہانی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) چاول کی فصل تيار کارخانے داروں کا ظلم چاول کے کم دام مقرر، حکومت کی طرف سے خریداری کے سینٹر بھی مقرر نہیں ہوۓ- تفصيلات کے مطابق میہڑ اور پرس گردائی میں چاول کی فصل تیار ہوگئی مگر حکومت کی طرف سے نا ہی خریداری کے سینٹر قائم ہوئے اور نہ ہی دام مقرر کیے گئے ہیں- بیوپاری اور کارخانے دار کسانوں سے من پسند داموں پر چاول خریدنے لگے اس موقع پر پیپلز کسان کمیٹی ضلع دادو کے رہنما عبدالغفار شاہانی نے کہا کہ سرکار چاول کی فصل کی خریداری سینٹر قائم کرے اور کارخانے داروں کے ظلم کا نوٹس لے جس سے کسانوں کو فائدہ پہنچے جبکہ سندھ میں پانی کی قلت زرعی ادویات اور بیج کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گورنمنٹ نے کسانوں کا معاشی قتل کیا ہے چاول کی فصل کے دام مقرر کر کے چاول کے فصل کی خریداری کے سینٹر قائم کیے جائیں جس سے غریب کسان اپنی سال کی محنت کا پھل حاصل کرسکیں-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے