تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جاپانی قونصل جنرل اور قونصلیٹ کے پولیس اتاشی کی کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ سے ملاقات

جاپانی قونصل جنرل اور قونصلیٹ کے پولیس اتاشی کی کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ سے ملاقات

کراچی (رپورٹ ذیشان حسین) جاپانی قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا اور قونصلیٹ کے پولیس اتاشی یوکیو ماتسوموتو نے کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ سے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں کراچی میں سیکیورٹی کے معاملات باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قونصل جنرل جاپان نے کراچی پولیس چیف کی جانب سے کراچی میں اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کی تعریف کی جس میں سرفہرست گشت پر مامور پولیس اہلکاروں سے بڑا اسلحہ واپس لےکر چھوٹے ہتھیاروں سے مسلح کرنے کا فیصلہ اور شہری علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کا قیام شامل ہے۔ کراچی پولیس چیف نے ملاقات کے اختتام پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انھیں سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سجاس کے وفد کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز اونر ندیم عمر سے ملاقات، کلب کرکٹ کے لیے مستقل ونڈو مختص کرنے پر زور

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین /اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے