کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی رضویہ پولیس کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری دوران کارروائی 2 ڈکیت گرفتار اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، مسروقہ موباٸل فونز مسروقہ موٹر ساٸیکل و نقدی پرس برآمد مقدمہ درج تفتیش کا عمل جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی اسٹریٹ کرمنلز کے لئے خوف کی علامت بن گئے دوران کاروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصروں کو دھر لیا ملزمان میں شامل محمد اسد گل ولد اخلاص گل اور فہاد حسین ولد محمد رفیق کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، مسروقہ موباٸل فونز، نقدی، پرس اور مسروقہ موٹر ساٸیکل برآمد دونوں ملزمان 2 رکنی گینگ پر مشتمل ہوکر اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناکر نقدی و قیمتی سامان سے محروم کردیا کرتے تھے دونوں ملزمان عادی جراٸم ہیشہ ہیں اور ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد چھینا جھپٹی کی وارداتوں کا اعتراف کر چکے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانہ جات سے طلب کرکے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے-
![]()