Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب صحافتی حلقوں میں اہم مقام کا حامل ادارہ ہے۔ مفتی عبداللطیف

کراچی پریس کلب صحافتی حلقوں میں اہم مقام کا حامل ادارہ ہے۔ مفتی عبداللطیف

کراچی (پریس ریلیز) جماعة الدعوة کراچی کے مسئول مفتی عبداللطیف نے وفد کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کرکے انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ گزشتہ روز پریس کلب میں صدر امتیاز خان فاران، جنرل سیکرٹری ارمان صابر، جوائنٹ سیکرٹری حنیف اکبر، خزانچی راجہ کامران، گورننگ باڈی کے ممبران اشرف بھٹی، شازیہ حسن و دیگر سینئر صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر مفتی عبداللطیف نے دلی مسرت اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ وفد میں جماعة الدعوة میڈیا سیل کراچی کے انچارج محمد علی، محمد آصف اور فاروق اعظم بھی موجود تھے۔ مفتی عبداللطیف نے کہا کہ کراچی پریس کلب صحافتی حلقوں میں اہم مقام کا حامل ادارہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کلب کی نومنتخب کابینہ اپنی ذمے داریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے