تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خطرناک نشہ کیخلاف آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس کو دی جانے والی ہدایات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ صدر مرکزی انجمن تاجران راجہ اخترعلی

خطرناک نشہ کیخلاف آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس کو دی جانے والی ہدایات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ صدر مرکزی انجمن تاجران راجہ اخترعلی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اختر علی نے کہا ہے کہ ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ کی جانب سے جواء خانوں، منشیات فروشوں، سود خوروں اور بالخصوص آئس جیسے خطرناک نشہ کیخلاف پولیس کو دی جانے والی ہدایات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جواء، منشیات اور سود معاشرے کیلئے لعنت ہیں، منشیات کے استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، آر پی او ڈیرہ فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ کی ہدایات پر ہم امید رکھتے ہیں کہ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس منشیات فروشوں، سود خوروں، جواریوں اور آئس جیسے خطرناک نشہ کیخلاف اپنی کاروائیوں کو مزید تیز کرے گی اور معاشرے کے یہ ناسور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے