Home / اہم خبریں / فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کی لیز کا دیرینہ مسئلہ حل کے قریب ہے۔ عنقریب ماہی گیروں کو خوشخبری دیں گے۔ چیئرمین فشر مینز کوآپریٹوسو سائٹی عبدالبر

فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کی لیز کا دیرینہ مسئلہ حل کے قریب ہے۔ عنقریب ماہی گیروں کو خوشخبری دیں گے۔ چیئرمین فشر مینز کوآپریٹوسو سائٹی عبدالبر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین فشر مینز کوآپریٹوسو سائٹی عبدالبر کی زیر صدارت کراچی فش ہاربر کے بورڈ روم میں ہونے والے اہم اجلاس میں ماہی گیروں کی فلاح و بہبود، ممبرشپ اور ادارے کی ترقی سمیت اہم امور زیر غور آئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین فشر مینز کوآپریٹوسو سائٹی عبدالبر کی زیر صدارت کراچی فش ہاربر کے بورڈ روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری منصوبوں اور ماہی گیروں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ان مسائل کے فوری حل سمیت مختلف فلاحی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین فشر مینز کوآپریٹوسو سائٹی عبدالبر نے کہا کہ ماہی گیروں کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، چیئرمین فشر مینز کوآپریٹوسو سائٹی عبدالبر نے کہا کہ ماہی گیروں کی دیرینہ خواہش تھی کہ نئی ممبر سازی ہونی چاہیے۔ ماہی گیروں کی اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فوری طور پر نئی ممبر سازی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے مونو گرام والا اعلی کوالٹی کا پلاسٹک بیگ متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس نئے پلاسٹک بیگ کے علاوہ کسی بھی قسم کے دیگر بیگ کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چیئرمین فشر مینز کوآپریٹوسو سائٹی عبدالبر نے کہا کہ فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کی لیز کا دیرینہ مسئلہ حل کے قریب ہے۔ اس حوالے سے عنقریب ماہی گیروں کو خوشخبری دیں گے۔ اجلاس میں وائس چیئرمین ابو ذر ماڑی والا، ایم ڈی کے ایف ایچ اے حاجی احمد، ڈائریکٹرز آصف بھٹی، حاجی عبدالرؤف ابراہیم، ڈاکٹر یوسف، وڈیرہ حبیب اللہ، حنیف لاڑا، سید وقاص احمد، عمر ہاشمی، آصف مقصود سمیت اہم افسران شریک تھے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے