راجن پور (رپورٹ: انعام باری) اللہ تعالیٰ نے ہم انسانوں کی حقیقی معنوں میں تربیت و اخلاقیات بہتر بنانے کیلئے نبی اکرم ؐ اور قرآن مجید کو نازل فرمایا قرآن مجید راہ ہدایت ہے جس سے قیامت تک کیلئے رہنمائی حاصل کرکے اچھا و نیک معاشرہ وجود میں آسکتا ہے قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام و معجز کتاب ہے جس میں حضرت محمد ؐ کے آخری نبی ہونے کی نوید سنائی گئی جو شخص بھی اس عقیدہ کا انکار کرے گا اس نے قرآن مجید کے واضح احکامات کا انکار ہے کے کفر میں کسی بھی قسم کا کوئی شیبہ نہیں ان خیالات کااظہار ڈویژنل صدرکنوینئر انٹرنیشنل تحفظ ختم نبوت موومنٹ ڈیرہ غازی خان مفتی ارشاد احمد حقانی، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا فہد کان کھوسہ، ضلعی سینئر نائب صدر مفتی محمد عمر خان گورمانی نے ملک ابوبکر ببر اور ملک ریاض حسین ببر کی طرف سے عشائیہ میں خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی اسلام و آئین پاکستان کے دشمن ہیں جن کی سرگرمیوں کو محدود کرنا از حد ضروری ہے اور نبی اکرم ؐ کے سچے اور پکے امتی ہونے کی وجہ سے ہمیں قادیانیوں کی مصنوعات خاص کر شیزان و دیگر کا مکمل بائیکاٹ کرنے ان کے فنڈنگ کا حصہ دار بننے سے بچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل تحفظ ختم نبوت موومنٹ نے قادیانیت نوازی کے خلاف بھر پور تحریکیں چلائی ہیں اب مزید کام کو متعارف کراتے ہوئے ہم ڈویژن بھر میں دروس رکھ کر عقیدہ ختم نبوت پر موثر کام کریں گے۔ اس موقع پر مولانا خلیل الرحمن، مولانا طاہرالقاسمی، مولانا محمد یعقوب، مولانا قاضی انعام باری، مفتی محمد وسیم عثمانی، سردار جاوید خان کھوسہ، سردار فصیح الدین خان کھوسہ، ابرار حسین قریشی سمیت دیگر موجود تھے۔
![]()