کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کسی بھی ملک کے کھلاڑی اسکے سفیر ہوتے ہیں جو بیرون ملک اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ملک کی شناخت کو اجاگر کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں پاکستانی نزاد آسٹریلوی باکسر کامل سید فاروق سے ملاقات کے دوران کیا۔ گفتگو کے دوران پاکستان میں باکسنگ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی اسپورٹس کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افز ائی کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں بلدیہ وسطی نے گزشتہ دنوں اسپورٹس گالا 2020 کا انعقاد کیا اسپورٹس گالا 2020 کے انعقاد کا بنیادی مقصد کراچی بلخصوص ضلع وسطی کے اسپورٹس کے حوالے سے ٹیلنٹ کو سامنے لانا تھا۔ انہوں نے کامل سید فاروق کو ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مبارک باد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کے کامل سید فاروق اولمپک میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرکے پاکستان کا نام روشن کریں۔ اس موقع پر انہوں نے کامل سید فاروق کو گلدستہ بھی پیش کیا۔
![]()