Home / اہم خبریں / صحافیوں نے کراچی کے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ صدر آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن شرجیل گوپلانی

صحافیوں نے کراچی کے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ صدر آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن شرجیل گوپلانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صحافیوں نے کراچی کے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں ان خیالات کا اظہار آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی نے کراچی رپورٹرز فورم کی مجلس عاملہ کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شرجیل گوپلانی نے کہا کہ کراچی کے تاجروں و صحافیوں نے کراچی کے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ ماضی میں دہشتگردوں اور بھتہ خوروں سے ہمیں دھمکیاں ملتی رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کو شہر سے باہر منتقل کرنا بہت ضروری ہے۔ ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں شہر سے باہر 400 ایکڑ اراضی دی جائے تاکہ ہم ٹمبر انڈسٹریل زون بنا سکیں۔ ہماری کوشش ہے کہ لیاری میں واقع چیل چوک انڈسٹریل زون کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ شرجیل گوپلانی نے مزید کہا کہ میڈیا نے ہمیں حوصلہ بخشا ہے، صحافیوں کی برطرفیاں افسوسناک عمل ہے اس موقع پر آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے مختار حسین دوستانی، حنیف سومرو، سید محمد سعید و دیگر رہنما موجود تھے اس موقع پر کراچی رپورٹرز فورم کے صدر معین اللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی و دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کراچی رپورٹرز فورم صحافیوں کے مسائل اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریبات کا انعقاد اور مسائل کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مصروف عمل ہے۔ ظہرانے میں کراچی رپورٹرز فورم کے سینر نائب صدر صدیق چوہدری، سیکریٹری جنرل انفاس کھوکھر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شکیل ذکی، اراکین مجلس عاملہ عبدالصمد تاجی، محمد عبد اللہ، شبیر شفقت، نوید اسلم، سیمسن مل، شکیل شیخ، انتظامی کمیٹی کے چیئرمین رفیق بلوچ، انتظامی کمیٹی کے ارکان ذوالفقار ببر، اعجاز احمد اور اعمانویل سیمویل (گڈو) و دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے