Home / اہم خبریں / چینی کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری، پیاز کی قیمت پھر سے اڑان بھرنے لگی

چینی کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری، پیاز کی قیمت پھر سے اڑان بھرنے لگی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری جبکہ پیاز کی قیمت پھر سے اڑان بھرنے لگی اور دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام تاحال چیلنج بنا ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید دو روپے اضافہ دیکھنے میں آیا اور فی کلو 83 روپے فروخت ہورہی ہے، جبکہ پیاز کی قیمت میں حالیہ تین دنوں کے دوران پچاس سے 80 روپے تک پہنچ چکی ہے اسی طرح گھی، دالیں، مصالحہ جات کی قیمتیں بدستور آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، صرف چند ایک سبزیوں کی پیدوار بڑھنے پر قیمت نیچے آئی ہے جبکہ ادرک، لہسن چار سو روپے فی کلو، شملہ 140 روپے فی کلو، ہری مرچ 200 روپے، کریلا 200 روپے فی کلو اور دیگر بیشتر سبزیاں اضافی نرخوں پر فروخت ہو رہی ہیں، دوسری جانب انتظامیہ صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہے چند ایک چھوٹے دوکانداروں کو جرمانے کر کے بعد سب اچھا کی رپورٹ ارسال کی جا رہی ہے، جس پر صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے