Home / اہم خبریں / آل سندھ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد سندھ اسپورٹس بورڈ میں منعقد ہوا جس میں سندھ بھر سے 300 سے زائد باڈی بلڈرز نے حصہ لیا

آل سندھ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد سندھ اسپورٹس بورڈ میں منعقد ہوا جس میں سندھ بھر سے 300 سے زائد باڈی بلڈرز نے حصہ لیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل سندھ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد سندھ اسپورٹس بورڈ میں منعقد ہوا جس میں سندھ بھر سے 300 سے زائد باڈی بلڈرز نے حصہ لیا جنہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جہاں کھلاڑی اپنی تن سازی کا مظاہرہ کر رہے تھے تو وہیں پر شائقین بھی انہیں بھرپور داد دیتے نظر آئے اس تقریب کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری باڈی بلڈنگ سید جمیل تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق اور دیگر میمان گرامی بھی موجود تھے اس موقع پر جنرل سیکٹری سید جمیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے چاروں ڈسٹرکٹ کے علاوہ پورے سندھ سے باڈی بلڈنگ کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں باڈی بلڈنگ تو پروان چڑھ رہی ہے۔ ہمارا ایونٹ کرانے کا مقصد ہے کہ پورے سندھ سے اچھے بادی بلڈر نکل کر سامنے آئے۔ ایونٹ کے آخر میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کھلاڑیوں میں ٹرافی تقسیم کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے