Home / اہم خبریں / بلوچستان میں کورونا وائرس کے 10 مریض زیر علاج ہیں۔ 4 کا تعلق بلوچستان، 2 کا پاراچنار اور 4 کا ملک کے دیگر شہروں سے ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 10 مریض زیر علاج ہیں۔ 4 کا تعلق بلوچستان، 2 کا پاراچنار اور 4 کا ملک کے دیگر شہروں سے ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) بلوچستان حکومت کے فیصلے کے مطابق صرف محکمہ نظم و نسق، داخلہ، صحت، خزانہ اور محکمہ ترقیات کے دفاتر کھلے رہیں گے، اس کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کے دفاتر بند رہیں گے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 10 مریض زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان مریضوں میں سے 4 کا تعلق بلوچستان، 2 کا پاراچنار اور 4 کا ملک کے دیگر شہروں سے ہے۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ مریضوں کی حالت بہتر ہے جب کہ اب تک 6400 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایک اور کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی ہے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز، مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر حکام شریک تھے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور کئی بڑے فیصلے کیے گئے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد کو 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور مدارس بھی 5 اپریل تک بند رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے