Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کی جانب سے میرپورخاص میں سانحہ تیزگام ٹرین کے 40 شہداء کے ورثاء کو 5 لاکھ، شدید زخمیوں کو 1 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے

سندھ حکومت کی جانب سے میرپورخاص میں سانحہ تیزگام ٹرین کے 40 شہداء کے ورثاء کو 5 لاکھ، شدید زخمیوں کو 1 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) رکن قومی اسمبلی میر منور تالپو رنے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جو اعلانات اور وعدے کئے ہیں وہ وفا کئے ہیں کیونکہ ہماری پارٹی عوام کے ہر دکھ درد میں ساتھ ہے اس امر کا اظہار انہوں نے دربار ہال میرپورخاص میں سانحہ تیزگام ٹرین کے زخمیوں اور شہداء کے ورثاء میں حکومت سندھ کی جانب سے اعلانیہ امدادی چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امدادی چیک شہداء کا نعم البدل تو نہیں ہے مگر سندھ حکومت نے ورثاء کی مدد کرنا اپنا فرض سمجھا ہے اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن کی درخواست پر ورثاء کو یقین دلایا کہ جن شہداء کا کوئی کمانے والا نہیں ہے ان کی اولاد کو سرکاری ملازمت دینے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کی جائے گی۔ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے ورثاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستا ن کے شکرگزار ہیں جنہوں نے سانحہ تیز گام کا فوری نوٹس لیا مگر بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ وفاقی حکومت سانحہ کے زخمیوں کو 5 لاکھ اور شہداء کے ورثاء کو 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے زخمیوں کو 5 لاکھ کی بجائے صرف 50 ہزار روپے دیے جو سراسر مذاق ہے جس پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو استعفیٰ دینا چاہئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا کہ سانحہ میں جو لوگ اب تک لاپتہ ہیں ان کی تلاش جاری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے اس معاملے پر انکوائری کررہی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو لکھا گیا ہے جب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوتی اس وقت ہم بھی متعلقہ اداروں سے رابطہ میں ہیں اور جیسے ہی کوئی تفصیل موصول ہوگی تو آگاہ کیا جائے گا اس موقع پر 40 شہداء کے ورثاء کو فی کس 5 لاکھ، 12 شدید زخمیوں کو 1 لاکھ اور 9 معمولی زخمیوں کو 50 ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے واضع رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے گذشتہ میرپورخا ص کے دورے کے دوران سانحہ تیزگام ٹرین کے زخمیوں اور شہداء کے ورثاء سے تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان کیا تھا اس موقع پر شہداء کے ورثاء نے ایم این اے میر منور تالپور، صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال، ایم پی اے سید ذوالفقارعلی شاہ اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدامات کو سراہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے