Home / اہم خبریں / سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہلے سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے

سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہلے سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہلے سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا سیمی فائنل میچ محمد علی جناح ہاؤس بی اور لیاقت علی خان ہاؤس بی کے درمیان صبح ساڑھے آٹھ بجے جبکہ دوسرا سیمی فائنل محمد علی جناح ہاؤس اے اور مولانا محمد علی جوہر ہاؤس اے کے درمیان دن کے ایک بجے کھیلا جائے گا۔ پہلے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی کنوینیر علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی انجینئر ارشد خان اور دوسرے میچ کے مہمان خصوصی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شوکت مرزا ہونگے۔ دونوں میچز ناظم آباد جیم خانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے