Home / اہم خبریں / چترال گونمنٹ ڈگری کالج میں شجر کاری مہم کا آغاز۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کیلاش نے بطور مہمان حصوصی پودا لگاکر مہم کا افتتاح کیا

چترال گونمنٹ ڈگری کالج میں شجر کاری مہم کا آغاز۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کیلاش نے بطور مہمان حصوصی پودا لگاکر مہم کا افتتاح کیا

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) سابقہ حکومتوں نے جنگلات کی ترقی اور تحفظ پر کوئی توجہ نہیں دی یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں جنگلات کی شدید کمی ہے۔ اب کپتان کی سربراہی میں ہماری ٹیم ملک میں دس ارب پودے لگاکر جنگلات کی کمی کو پورا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبر پحتونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کیلاش نے گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں شجر کاری مہم میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے صرف اپنی تجوریاں بھری ہیں اور ملک و قوم کیلئے کچھ نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں جنگلات کی شدید کمی ہے اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ بھی ڈی فارسیٹیشن یعنی جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہے۔ وزیر زادہ نے کہا کہ اب صوبائی حکومت خان صاحب کے ویژن کے مطابق ہماری ٹیم دس ارب پودے لگائیں گے اور جنگلات کی کمی پر بہت جلد قابو پائیں گے۔ ان سے جب سوال پوچھا گیا کہ ہندوستان میں جنگلات کی شرح 23 فی صد ہے اور ملک خداداد پاکستان میں صرف ڈھائی فی صد جنگلات ہیں تو ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کا مشن یہی ہے کہ جنگلات کی کمی کو پورا کیا جائے تمام بنجر زمین، پہاڑوں، دریا کے کنارے اور خالی میدانوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر ہم بھی جنگلات کی شرح اسی حد تک لے جائیں گے جو ہمارے دشمن ملک کی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے وزیرا عظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی انہوں نے مسلمانوں کا جیون حرام کیا ہے اور ان پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کو اتنے حقوق حاصل ہیں جتنے کہ اکثریت کو حاصل ہیں انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چترال سے حکمران پارٹی کا ایک ایم پی اے یا ایم این اے بھی نہیں ہے مگر پھر بھی خان صاحب کے وعدہ کے مطابق مجھے صوبائی حکومت میں مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی چن لیا گیا اور بعد میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا اقلیتی امور پر معاون خصوصی کا قلمدان بھی سپرد کیا گیا جو صوبائی وزیر کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی چترال میں خصوصی دلچسپی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مجھے بھی ایک کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ دیا ہے اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت اللہ کو بھی اتنا ہی فنڈ جاری کیا ہے۔ وزیر زادہ کا کہنا ہے کہ چترال میں محتلف منصوبوں کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ جاری ہونے والا ہے اور لوگ بہت جلد حقیقی تبدیلی دیکھیں گے۔ انہوں نے ڈگری کالج کا بھی دورہ کیا اور پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین کو یقین دہائی کرائی کہ وہ کالج کے تعمیر و ترقی میں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ بعد میں انہوں نے بھی دیار کا پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ان کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر عبد الولی خان، صدر تاجر یونین چترال شبیر احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بھی پودے لگائے۔ اس موقع پر سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر عمیر نواز اور محکمہ جنگلات کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔ انہوں نے کالج کے طلباء میں بھی مفت پودے تقسیم کرکے ان پر زور دیا کہ وہ ان پودوں کو ضرور اپنے گھروں، کھیتوں اور زمین میں لگاکر جنگلات بڑھانے میں حکومت کے ساتھ مدد کریں ۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے