Home / اہم خبریں / انڈیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع سانگھڑ کی جانب سے احتجاجی ریلی

انڈیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع سانگھڑ کی جانب سے احتجاجی ریلی

سانگھڑ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر: رضوان احمد) انڈیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع سانگھڑ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک لوگوں کی جانب سے انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مودی کا پتلا جلایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈیا میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم تشدد اور قتل و غارت کے خلاف اور کشمیر عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع سانگھڑ کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی محمدی چوک سے ایم اے جناح روڈ تک نکالی گٸی اور ریلی کے قیادت پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی سانگھڑ کے صدر سلطان خاصخیلی، سلیم چیمہ، رانا گلزار و دیگر رہنماٶں نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے انہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان پاک آرمی زندہ آباد کے فلگ شگاف نعرے لگاٸے ریلی کے شرکا نے مودی کا پتلا نظر آتش کیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سلطان خاصخیلی، سلیم چیمہ اور دیگر نے کہا کہ بھارت کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارواٸیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ظلم کی بربریت پر عالمی ادارے خاموشی کا کردار ادا کر رہے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کے اندر مسمانوں کا قتل عام بند کیا جاۓ اور فوری طور پر کشمیریوں کو آزادی دی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے