کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی سے ضلع وسطی کے صدر و رہنماء ریاض حیدر نے گزشتہ روز گولیمار کے علاقے رضویہ سوسائیٹی میں 3 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کہ گرنے کا افسوس ہے عمارت کا گرنا ایس بی سی اے کے افسران کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران سوائے بھتہ خوری کی سرگرمیوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ، گولیمار کے علاقے میں کئی ایسے مقامات بھی موجود ہیں جہاں کم رقبے والے پلاٹوں پر کثیرالمنزلہ عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران بلڈر مافیا سے ہمیشہ کمیشن کی بنیاد پر بھاری نقدی وصول کرتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ ناقص مٹیریل سے تعمیر شدہ یہ عمارتیں کچھ سال بعد زمین بوس ہوجاتی ہیں اور عوام بے گھر ہوجاتے ہیں ،نہ سر پہ چھت باقی رہتی ہے اور نہ اتنی رقم موجود ہوتی ہے کہ دوبارہ گھر بنایا جاسکے، سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو ہر بار ایس بی سی اے نظر انداز کردیتا ہے انہوں نے کہا کہ گراونڈ پلس 1 اور 5 تک کی اجازت دی جاتی ہے جوکہ غیر قانونی ہے ایکشن کے بعد ان بلڈنگز پر اگلے ہی روز مزید دو فلورز تعمیر ہوتے ہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پورے شہر کو عمارتوں کی منڈی بنا رکھا ہے، گولیمار کے علاقے رضویہ میں عمارت کے گرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
![]()