Home / اہم خبریں / سندھ اوپن پی ایس اے اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پاکستان کے سابق نمبر 1 ناصراقبال نے جیت لیا خواتین کے فائنل میں فائزہ ظفر نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سندھ اوپن پی ایس اے اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پاکستان کے سابق نمبر 1 ناصراقبال نے جیت لیا خواتین کے فائنل میں فائزہ ظفر نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ رینجرز اسکواش کمپلیکس نارتھ ناظم آباد میں کھیلے گئے سندھ اوپن پی ایس اے اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پاکستان کے سابق نمبر 1 ناصراقبال نے فائنل میں موجودہ ٹاپ سیڈ عماد فرید کو 20 منٹ میں اپ سیٹ شکست کے بعد 11-2, 11-6  اور 11-5 سے ہرا کر کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ خواتین کے فائنل میں فائزہ ظفر نے اپنی ہی چھوٹی بہن مدینہ ظفر کو دلچسپ مقابلہ کے بعد 27 منٹ میں 11-9، 6-11، 11-7 ، 11-6 اور 13-11 سے ہرا کر فتح حاصل کی اس سے قبل کھیلے گئے خواتین کے کے سیمی فائنلز میں مدینہ ظفر نے نے آمنہ فیاض کو اور فائزہ ظفر نے روشنا محبوب کو ہرا کا فائنل میں جگہ حاصل کی۔ جبکہ مردوں کے سیمی فائنلز میں  ٹاپ سیڈ عماد فرید نے نور زمان کو اور  پاکستان کے سابق نمبر1  ناصر اقبال نے وقاص محبوب کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی سلمان طاہر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے