اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو گرمجوشی سے مبارکباد دی، جاوید آفریدی نے ہمیشہ ڈیرن سیمی کے کردار کو سراہا اور اعزازی شہریت دلانے میں کوشاں رہے، پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی، کوچ محمد اکرم اور بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ نے اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے گرم جوشی سے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ڈیرن سیمی سے کہا اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ جاوید آفریدی نے ہمیشہ ڈیرن سیمی کے پاکستان میں کرکٹ کی خدمات کو نمایاں کیا اور سراہنے پر زور دیا، اور ڈیرن کو پاکستان کی اعزازی شہریت دلانے میں کوشاں رہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کی خدمت کی ہے، وزیر اعظم پاکستان نے جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا، وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، لوگ خوش ہیں، پی ایس ایل کے تمام میچز میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں، یہ پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔
![]()