Home / اہم خبریں / کھان کی رہائشی خاتون کی درخواست پر کھان پولیس اسٹشن پر جوڈیشل مجسٹریٹ دوئم میرپورخاص کا چھاپہ

کھان کی رہائشی خاتون کی درخواست پر کھان پولیس اسٹشن پر جوڈیشل مجسٹریٹ دوئم میرپورخاص کا چھاپہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کھان کی رہائشی مسمات اجمنارا منگسی کی درخواست پر کھان پولیس اسٹشن پر جوڈیشل میجسٹریٹ ٹو میرپورخاص کا چھاپہ۔ ملزم نبی بخش منگسی اور یوسف منگسی کو عدالتی حکم 22 اے بی کے تحت مقدمے کے اندراج کے بعد گرفتار کیا ہے۔ نبی بخش اور انکے تین بیٹوں آصف شاہ بیگ اور یوسف پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا موقف۔ کھان پولیس اسٹیشن میں نبی بخش منگسی کی اہلیہ اجمنارا اور بیٹی بادشاہ زادی کا جج کے سامنے ایس ایچ او کھان اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے ان پر تشدد کرنے کی شکایت کی۔ دوسری جانب کھان پولیس نے گرفتار باب بیٹے نبی بخش اور یوسف کو عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے گرفتار ملزمان کو جیل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ واضع رہے کہ زمین کے تنازعے پر مہر اور منگسی برادری میں گزشتہ کئی سالوں سے جھگڑا چل رہا ہے اور دونوں فریقین میں ایک دوسرے پر درجنوں مقدمات بھی درج کیئے ہیں جبکہ مسمات اجمنارا منگسی انکے شوہر نبی بخش نے ایس ایچ او کھان کے خلاف معزز عدالت میں توہین عدالت سمیت تحفظ کے کیس بھی داخل کیے ہوئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے