راجن پور (رپورٹ: انعام باری) آر پی او ڈیرہ غازی خان و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللہ کی ہدایات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر خصوصاً منشیات فروشوں کیخلاف ایس ڈی پی او سرکل جام پور چوہدری محمد طارق، ایس ایچ او سٹی محمد اختر خان بلوچ، تفتیشی آفیسرز غلام یسین چن، محمد اعظم حسین رمدانی کی دبنگ کاروائیاں منشیات فروش موت کے سوداگر انسانیت کے کھلے دشمن بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دلانا مشن و ایجنڈہ ہے بدنام زمانہ 2 منشیات فروشوں سے 2500 گرام چرس تیسرے ملزم سے 240 لیٹر شراب دیسی شراب کی چالو بھٹی و آلات کشید برآمد، ایس ایچ او سٹی محمد اختر خان بلوچ کی میڈیا سے گفتگو عوامی سماجی، مذہبی، تجارتی حلقوں کا ایس ایچ او سٹی و ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین و اظہار اطمینان ایس ایچ او سٹی جام پور محمد اختر خان بلوچ نے میڈیا کو سماج دشمن عناصر کیخلاف دبنگ کاروائیوں پر بتایا کہ منشیات فروش موت کے سوداگر انسانیت کے قاتل ہیں انھیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے بتایا محلہ علی پورمیں ظلم منشیات فروش صفدر سومرو سے 2200 گرام چرس برآمد کرکے زیرِ دفعہ 9 سی اور دوسرے ملزم منشیات فروش لعل قریشی سے 300گرم چرس برآمد کرکے زیرِ دفعہ 9 بی درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا تیسری کاروائی میں محلہ علی پور میں ابرار سومرو کی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر 240 لیٹر شراب آلات کشید برآمد کرکے ملزم کو حوالات میں بند کردیا۔
![]()