راجن پور (رپورٹ: انعام باری) وزیراعظم پاکستان کپتان عمران خان کی مدبرانہ و ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان عالمی سطح پر اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکا ہے طالبان و امریکہ میں امن معاہدے سے پاکستان کے موقف کی تائید عالم اسلام کی جیت ہوئی مظلوم کشمیریوں کو بھی جلد آزادی بھارتی مظالم سے عمران خان ہی دلائیں گے، جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کو بھی عملی جامہ پہنایا جائے گا ملتان میں جنوبی پنجاب صوبائی سیکرٹریٹ جلد فنکشنل ہوجائے گا عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا، ضلع کی تقدیر بدلنا مشن و ایجنڈہ ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ڈیری ڈوییلمنٹ و لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر خان دریشک، سابق ایم این اے و رکن جنوبی پنجاب صوبہ کمیٹی ڈاکٹر مینا جعفر لغاری نے ضلعی رہنما پی ٹی آئی محمد خلیل قریشی کے صاحبزادے، محمد ذیشاں خلیل قریشی کے بھائی جبران خلیل قریشی کی تقریب ولیمہ میں عمائدین علاقہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج و وقار بلند کرکے ملکی عزت و وقار میں بے پناہ اضافہ کر کے پاکستان مخالف عناصر کو منہ کی کھانی پڑی پہلی مرتبہ کشمیر ایشو کو اجاگر کرکے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے اور جلد بھارتی تسلط سے کشمیر آزاد ہو جائے گا اور کشمیر پر پاکستانی پرچم لہرائے گا انہوں نے کہا جنوبی ینجاب صوبہ کی منزل بہت قریب ہے اور پاکستان خطہ میں تاریخ ساز اہمیت کا حامل ہے ضلع راجن کی محرومیاں و پسماندگی ختم کریں گے سوئی گیس فراہمی، مین انڈس ہائی وے کو ون وے بھی بنایا جائے گا تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کریں گے اس موقع صاحبزادہ پیر خواجہ صالح محمد سائیں، رانا ابرار احمد، رانا فاروق احمد، سردار کلیم خان دریشک، چوہدری اعجاز مشتاق، ملک غلام یاسین آرائیں، سر فراز قریشی، محمد اکبر قریشی، عبدالمالک قریشی، محمد زاہد، ابرار احمد خان دریشک، قاسم لنگرانہ، ابرار حسین قریشی، محمد جنید خان سمیت دیگر موجود تھے۔
![]()