Home / اہم خبریں / سپر فاسفیٹ کھاد کی 400 بوریاں خریدیں تھی، جوکہ جعلی نکلیں، جعلی کھاد کا کاروبار کرنیوالے تاجر و ان کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کی جاۓ۔ زمیندار محمد حنیف

سپر فاسفیٹ کھاد کی 400 بوریاں خریدیں تھی، جوکہ جعلی نکلیں، جعلی کھاد کا کاروبار کرنیوالے تاجر و ان کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کی جاۓ۔ زمیندار محمد حنیف

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) ممتاز زمیندار و سماجی شخصیت محمد حنیف نے جام پور میں پریس کانفرنس میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 400 بوری کھاد سپر فاسفیٹ لاکھوں روپے مالیت کی تحصیل روجھان ضلع راجن پور کے علاقہ عمر کوٹ سے کھاد ڈیلر حاجی خالد حسین بیٹ ہدایت سے خرید کی جس کا لیبارٹری ٹیسٹ ملتان کھاد ریسرچ سنٹر سے کرایا گیا جس کا کمیکل رزلٹ بھی صفر آیا ہے زرائع نے بتایا ہے کہ ضلع راجن پور بھر میں محکمہ زراعت کی ملی بھگت سے جعلی کھاد و زرعی ادویات کی خریداری کا عمل بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے اور ضلع میں گزشتہ کپاس کی فصل بھی جعلی کھادوں و ادویات کے استعمال کے باعث تباہ ہوگئی تھی جن پر کسان کاشتکار ابتک سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ محمد حنیف نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اس سلسلہ میں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سے بھی درخواست و معاملہ اور لیبارٹری ٹیسٹ کا رزلٹ بھی ارسال کر چکا ہوں مگر ابتک متعلقہ زراعت آفیسر و اداروں کے مزکورہ تاجر حاجی خالد حسین کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ انہوں نے کہا میں وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر زراعت، صوبائی سیکرٹری زراعت، کمشنر ڈی جی خان، ڈویژن و ڈپٹی کمشنر راجن پور سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جعلی کھاد کا کاروبار کرنیوالے تاجر و ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مافیا کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے