نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) محراب پور میں شہید عزیز میمن کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے محراب پور پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا۔ احتجاجی دھرنے سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی نائب صدر لالا اسد پٹھان، اسسٹنٹ سیکریٹری خالد کھوکھر، ممبر ایف ای سی اور حیدرآباد پریس کلب کے صدر لالا رحمٰن سموں، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سھتو، جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی، خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری نوید کھوڑو، نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی، جنرل سیکریٹری خالد میمن، زاہد راجپر گمبٹ یونین آف جرنلسٹس کے صدر صفدر سھتو، کوٹ ڈی جی یونین آف جرنلسٹس کے صدر ہریش کمار، لاڑکانہ پریس کلب کے سینئر صحافیوں ظفر ابڑو، سرکش سدھایو اور محراب پور کے سینیر صحافی منور حسین منور، علم الدین علیم، شہزاد مغل و دیگر صحافیوں نے خطاب کیا، دھرنے کے دوران ڈی آئی جی حیدرآباد کی قیادت میں ایس ایس پی بینطیر آباد اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز کے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران سے مزاکرات و کیس کے حوالے سے بریفںگ دی۔ پولیس نے شہید عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ کل ورثا کی مرضی کے مطابق داخل کرنے اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دو روز کی مہلت طلب کرلی اس سے قبل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی نائب صدر لالا اسد پٹھان، اسسٹنٹ سیکریٹری خالد کھوکھر، ممبر ایف ای سی لالا رحمٰن سموں اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران سلیم سھتو، جلال الدین بھیو، جاوید جتوئی، سیفما سکھر چیپٹر کے جنرل سیکریٹری سید علی شاہ، محمد اسلم ناگور، خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر اعظم مستوئی سمیت خیرپور، کوٹ ڈی جی، گمبٹ، رانی پور، نوشہرو فیروز سمیت مختلف شہروں کے صحافیوں قمر الدین شیخ، سلیم بلوچ، بادشاہ بھنڈ، طفیل وسطڑو، فاروق شر، محرم شر، ابوذر غفاری و دیگر صحافیوں نے شہید عزیز میمن کے ورثا سے تعزیت کی شہید کے ورثا سے تعزیت کے بعد شہید عزیز میمن کے گھر سے محراب پور پولیس اسٹیشن تک احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیا گیا۔
![]()