Home / اہم خبریں / لنک تھری میں ڈوبنے والے دو کم سن بچوں کا سراغ نہ ملنا انتہائی تشویش ناک صورت حال ہے اور یہ حکومت پنجاب و انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ سردار اختر حسن خان گورچانی

لنک تھری میں ڈوبنے والے دو کم سن بچوں کا سراغ نہ ملنا انتہائی تشویش ناک صورت حال ہے اور یہ حکومت پنجاب و انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ سردار اختر حسن خان گورچانی

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) والدین کیلئے نیک وصالح اولاد صدقہ جاریہ ہے اور اولاد رب ذوالجلال کی طرف سے خاص تحفہ و نعمت ہے اور بڑھاپے میں شجرسایہ دار ہے نیک اولاد کی نیکی کا صلہ والدین کو تاقیامت ملتا رہے گا کمسنی میں والدین کیلئے اولاد کا بچھڑ جانا بہت بڑا صدمہ و صبر کا امتحان ہے گورچانی قبیلہ لنک 3 میں قریشی فیملی کے 2 کمسن بچوں کے ڈوب جانے پر غم و الم کی اس گھڑی میں ساتھ ہے اللہ پاک انہیں حوصلہ صبر اور اجر عظیم عطاء کرے پنجاب حکومت ہیڈ تونسہ بیراج سے ڈی جی کینال و لنک 3 کا پانی بند کرے تاکہ گمشدہ بچوں کی ڈیڈ باڈیز ریکور ہوں اور ورثا و والدین کے صدمات و دکھوں کا مداوا ہوسکے ان خیالات کا اظہار سابق ڈی جی آئی بی سردار اختر حسن خان گورچانی، چیئرمین خادم حسین خان جتوئی، محمد اختر خان شکلانی، محمد عارف بلوچ، ایم شہباز خان کے ہمراہ سماجی شخصیت و تاجر رہنما عبدالرزاق عادل قریشی کے 2 کمسن بھتیجوں کے لنک 3 میں نہانے وعدم پتہ ہونے اور 3 روز گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ ملنے پر والدین و قریشی فیملی سے اظہار افسوس و یکجہتی کیلئے پہنچنے کے موقع پر اپنے تاثرات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولاد کا کوئی نعم البدل نہیں بیٹے اللہ کی نعمت ہیں 3 دن سے کم سن بچوں کا سراغ نہ ملنا انتہائی تشویش ناک صورت حال ہے اور یہ حکومت پنجاب و انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے والدین عزیز و اقارب کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے فوری طور پر ہیڈ تونسہ بیراج سے ڈی جی کینال و لنک تھری میں پانی کی فراہمی بند کی جائے تاکہ تلاش کے آپریشن میں آسانی ہو اور والدین کے اضطراب میں کمی واقع ہو۔انھوں نے کہا ہم بلوچ گورچانی قبیلہ قریشی فیملی کے دکھ کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہے اللہ رب العزت آسانی عطاء فرمائیں اور والدین کو حوصلہ و صبر جمیل اجر عظیم عطاء ہو اس موقع پرعبدالجبار خان، ابرار حسین قریشی، محمد یونس قریشی، دلشاد انجم ہاشمی بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے